اسلام آباد (این این آئی)راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پچز کے معیار سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے مرحلے میں بیٹنگ فرینڈلی پچز بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پچز کے معیار سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خوش نہیں ہیں جبکہ وہ ٹیموں کے توازن سے بھی مطمئن نہیں ہیں ، اسی لیے لون ونڈو بھی متعارف کرائی گئی ہے،تمام ٹیموں کو متوازن کرنے کے لیے ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کو کہہ دیا گیا ہے،نیوزی لینڈ کی سیریز ختم ہونے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا گیا اور اس میں قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے لیکن پچز معیاری نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسکواڈ کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں۔بائونسی پچز ہونے کی وجہ سے بیٹسمین بھی ناخوش ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پچز معیاری نہ ہونے پر متعلقہ افراد کی باز پرس بھی ہوئی کیونکہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پچز پر سمجھوتہ نہ کرنے کا کہہ چکے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں پچز کا معیار بڑھانے اور بیٹنگ پچز تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے، لاہور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...