اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔سابق کرکٹر کے مینجر کے مطابق ہمارے لیجنڈ انضمام الحق پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، گزشتہ رات ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔مینجر کے مطابق انضمام الحق کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں انضمام الحق کی صحتیابی کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مکمل صحتیابی کیلئے مزید دعاؤں کی اپیل بھی کی۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔1992 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8 ہزار 830 رنز بنائے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...