لاہور (این این آئی) سابق قومی بیڈمنٹن چمپئن تانیہ ملک کو پی سی بی ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر کردیا گیاہے،وہ یکم اکتوبر سے اس عہدے کا چارج سنبھالیں گی اس سے قبل چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں،تانیہ ملک نے لمز یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ انہوں نے 1986 سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ 88-1987میں قومی بیڈمنٹن چمپئن بھی رہ چکی ہیں۔وہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی نائب صدور بھی رہ چکی ہیں۔ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایجوکیشن اور ویمنز کمیشن کی بھی رکن ہیں۔وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک کے ویمن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں بھی کام کرچکی ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...