برلن (این این آئی) طویل ہوائی سفر میں تھکاوٹ اور بخار کے سبب عمر شریف کو جرمنی کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں چیک اپ اور ٹیسٹ کئے گئے۔ عمر شریف کو اگلی منزل کے لئے روانہ کر دیاگیا۔تمام انتظامات ایمبولینس کمپنی کر رہی ہے، ڈاکٹرز بھی رابطے میں ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سوا 7 گھنٹے کے مسلسل سفر میں عمر شریف کو ہلکا بخار اور تھکاوٹ ہو گئی۔ صحت برقرار رکھنے کے لئے عمر شریف کو نیورمبرگ کے ہسپتال میں داخل رکھا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ بھی لیے گئے۔دوسری جانب عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل جرمنی کا ویزا نہ ہونے پر کئی گھنٹے تک ہسپتال نہ جا سکیں۔۔ زریں غزل کا کہنا ہے کہ ہنگامی ویزے کیلئے نیورمبرگ کے متعلقہ پولیس اسٹیشن رابطہ کرنا پڑا جہاں ضابطے کی طویل کارروائی کے بعد ویزہ ملا تو ہسپتال پہنچی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...