کراچی (این این آئی)رواں ماہ شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام ہنی مون کے لیے روانہ ہوگئے۔منال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور احسن خان کی کچھ تصویریں شیئر کیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویریں دورانِ پرواز لی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن ہنی مون کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔تصویروں میں منال خان نے ماسک بھی پہنا ہوا ہے تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے۔منال خان اور احسن محسن نے اپنی پوسٹس کے کیپشن میں یہ نہیں بتایا کہ وہ ہنی مون کے لیے کہاں جارہے ہیں۔ اْن کے مداحوں کی جانب سے اْن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...