امریکی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے ویکسین نہ لگوانے والے 600 ملازمین کو نکال دیا

0
197

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اپنے ایسے 600 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے جو کووڈ انیس سے بچا ئوکی ویکسین نہیں لگوانا چاہتے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں صرف وہی ملازمین شامل ہیں جنہیں صحت یا مذہبی بنیادوں پر ویکسین نہ لگوانے کا استثنی حاصل نہیں ہے۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کے مطابق یہ ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم ٹیم کی حفاظت کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ کے مطابق فارغ کیے گئے ملازمین کے پاس نوکری بچانے کا ابھی بھی موقع ہے کہ وہ ملازمت سے حتمی طور پر نکالے جانے کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت سے قبل ویکسین لگوا لیں۔