اسلام آباد (این این آئی)عمران خان اورفوادچوھدری کے انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کے حوالے سے بیان پرترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی مجوزہ انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم مستردکرچکی ہے۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ یہ پی ڈی ایم کے اجلاسوں کامتفقہ اصولی فیصلہ ہے، انتخابی اصلاحات اور ای وی ایم کے لئیے حکومت کے ساتھ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہرکسی بھی صورت میں نہیں بیٹھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جوحکومت ناجائز اوردھاندلی کی پیداور ھو ان کوانتخابی اصلاحات کرنے کاکوئی جوازنہیں ہے،الیکشن کمیشن بھی حکومتی انتخابی اصلاحات بشمول ای وی ایم پر37 اعتراضات اٹھاکرمستردکرچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ دراصل ای وی ایم۔آر ٹی ایس کا،،ریپلے،،ہے اورآنے والیالیکشن کوچوری کرنے کا حکومتی منصوبہ ہے، پی ٹی آئی کویقین ہے کہ آنے والے الیکشن اگرصاف اورشفاف ھوئے توعوام ہمیں مسترد کریگی ،اس لئے ای وی ایم مسلط کرنے پربضد ہے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...