وفاقی حکومت کا سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پی آئی اے کے خلاف سخت اقدامات روکنے کا حکم

0
194

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پی آئی اے کے خلاف سخت اقدامات روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے پی آئی اے کے پیش کردہ ادائیگی پلان کے تناظر میں قومی ائر لائن کے خلاف سخت کارروائی روکنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جار ی مراسلہ کے مطابق پی آئی اے واجبات کی ادائیگی پلان کے مطابق یقینی بنائے، کورونا وبا کے باعث پی آئی اے کو درپیش مسائل کے باعث ادائیگی پلان کو منظور کیا گیا،مراسلہ سی اے اے کے ڈائریکٹر فنانس نے پی آئی اے کے چیف فنانشل افسر کو تحریر کیا ، یکم اکتوبر سے پی آئی اے مسافروں سے متعلقہ چارجز سی اے اے کا خود وصول کرنے کا فیصلہ بھی ملتوی کر دیا گیا ،عدم ادائیگی پر سی اے اے نے پی آئی اے کو مسافروں سے متعلقہ چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سی اے اے ہیڈ کوارٹرز نے تمام ایئرپورٹ منیجرز کو پی آئی اے مسافروں سے چارجز وصول کرنے سے بھی روک دیا، پی آئی اے کے ذمے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک سو ستائیس ارب روپے واجب الادا ہیں