سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سابق بھارتی وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنماپروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماکشمیرخاص طور پر دفعہ 370 کی منسوخی کے بارے میں جس کے تحت علاقے کو خصوصی حیثیت حاصل تھی،لوگوں کو جھوٹ بول رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر سوز نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ علاقے کے عوام خاص کر وادی کشمیر کے لوگ اس حقیقت کو دیکھ رہے ہیں کہ بی جے پی کے رہنما لوگوں کو بھارتی آئین کی دفعہ370 کی منسوخی کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمرتی ایرانی ، انوراگ ٹھاکر اور جتیندر سنگھ سمیت بی جے پی کے مرکزی رہنما اوروزراء شاید محسوس کرتے ہیں کہ بار بار جھوٹ بولنے سے کشمیریوں اور دوسروں کے ذہنوں کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عام کشمیری بی جے پی رہنمائوں کے ان بیانات کی مذمت کرتے ہیںکہ دفعہ370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس دفعہ کی منسوخی پر مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بڑے پیمانے پر غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...