مقبوضہ کشمیر’بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائی

0
292

سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائی شروع کی ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے سرینگر کے علاقوں عیدگاہ ، نور بارغ اور جمالٹہ میںآج صبح تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی جس سے مقامی لوگوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فوجیوں نے نہال پور پٹن، سوپور ،نوگام اور بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے دیگر اضلاع میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔بارہمولہ کے علاقے نہال پور پٹن کے ایک رہائشی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے گائوں میں داخل ہو کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی