کشمیریوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس2017سے سنسر کیے جا رہے ہیں،رپورٹ

0
239

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں قائم غیر منافع بخش ادارے ”اسٹینڈ ود کشمیر” کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر اور بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس2017سے سنسر کیے جا رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”اسٹینڈ ود کشمیر” کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیریوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس سنسر کرنے میں مذکورہ میڈیا کو کنٹرول کرنے والے لوگ شامل ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گہاگیا کہ فیس بک ، ٹویٹر اور سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں کی انتظامیہ نے کشمیریوں کے آن لائن مواد کو ہٹانے اور انکے اکائونٹس کو منجمند کرنے کا سلسلہ 2017سے شروع کر رکھا ہے ۔