اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہاکہ دھاندلی کے بغیر انتخابات نہ جیتنے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کر رہے ہیں، صاف شفاف انتخابات کے لیے تحریکِ انصاف کی کوششیں ہمیشہ جاری رہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم نے الیکشن سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے طویل احتجاج کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 اراکینِ پارلیمنٹ کو ووٹ بیچنے پر نکالا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لیے عمران خان نیوٹرل امپائر لائے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں انشاء اللّٰہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہو گا۔
مقبول خبریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے...
مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔
اپنے...
مسجد نبوی ۖکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا...
مدینہ منورہ(این این آئی)المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی صدارت عمومی کی طرف سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسلسل...
بھوک اور فاقوں کا شکار فلسطینی بے ہوش ہو کر گلیوں میں گر رہے...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ا یجنسی ا نروا نے کہا ہے کہ غزہ میں بھوک تباہی کی سطح کو چھو...
چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ
نئی دہلی (این این آئی )بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے کہا ہے کہ چین نے گذشتہ ماہ مئی میں...