احسن اقبال کا وزیر اعظم عمران خان سے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ

0
262

اسلام آباد (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان سے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ 7 روز قومی اسمبلی کا کورم ٹوٹنا وزیر اعظم پر عدم اعتماد ہے،صدر مملکت وزیر اعظم کو پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کریں، وزیر اعظم خود قوم کو گمراہ کررہے ہیں ،ایف ڈبلیو او یا این ایل سی نے سی پیک کے منصوبے بنائے تو وزیر اعظم بتائیں ان اداروں نے پیسہ کمایا ہے؟،وزیر اعظم ایک طرف مکمل منصوبوں کی لاگت کو بڈ پرائس کے ساتھ موازنہ کررہے ہیں ،یہ ایسا ہی ہے ایک آپ آموں کا سیبوں سے موازنہ کریں،آپ قوم کو بیوقوف بنانا چھوڑیں ،چین کے توانائی کے منصوبے نہ لگتے تو آج بھی دس دس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی،ہمیں معلوم نہیں تھا دھاندلی کے زریعہ مسلط کردہ ہماری معیشت کو تباہ کردے گا،،اگر روپیہ اسی طرح لڑکتا رہے گا تو کوئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔ جمعرات کو یہاں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ دو روز سے سلیکٹڈ وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے منصوبوں پر گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے،یا تو وزیر اعظم کے مشیر نالائق ہیں یا وزیر اعظم خود قوم کو گمراہ کررہے ہیں،وزیر اعظم نے فرمایا تھا کہ موٹروزیز کے منصوبے پہلے دور میں مہنگے بنائے گئے ہم سستے بنا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایف ڈبلیو او یا این ایل سی نے سی پیک کے منصوبے بنائے تو وزیر اعظم بتائیں ان اداروں نے پیشہ کمایا ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کی دو صورتیں ہیں یا چین کی کمپنیوں نے قوم کا پیسہ کھایا ہے ،یا پاکستانی فوج نے قوم کا پیسہ کھایا ہے،یہ شخص نفسیاتی مریض ہے اور خود کچھ کرنے کے قابل نہیں ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ یہ پاکستانی قوم کے منصوبوں کو متنازعہ بنایا چاہتا ہے،موٹرویز کے منصوبے دو طرح کے ہیں ایک فلد ایریا اور دوسری نان فلڈ ایریا میں بنتی ہے،مختلف جزویات ہے ساتھ ہر منصوبہ فائنل ہوتا ہے،بڈ پرائس اور تکمیل کی پرائس میں فرق ہوتا ہے،وزیر اعظم ایک طرف مکمل منصوبوں کی لاگت کو بڈ پرائس کے ساتھ موازنہ کررہے ہیں ،یہ ایسا ہی ہے ایک آپ اموں کا سیبوں سے موازنہ کریں،آپ قوم کو بیوقوف بنانا چھوڑیں ۔ انہوںنے کہاکہ آج قوم ان منصوبوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے ،لاتعداد منصوبے جو چین کے تعاون یا خود بنائے ان پر الزام لگانا دوست ملک چین یا اپنے اداروں کو بدنام کرنا ہے