لاہور( این این آئی)سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکے بیٹے سے شادی کرنے والی ماڈل واداکارہ نیہا راجپوت نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ کی ہے۔شہباز تاثیرکا نام لیے بغیر ان کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرنے والی نیہا نے کیپشن میں لکھا میں آپ سے سب سے زیادہ محبت کرتی ہوں۔پوسٹ پرنیہا کے فالوووراور مداحوں کے علاوہ شوبزکے ساتھیوں نے بھی تبصرے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز تاثیر کی دوسری شادی سے چند روز قبل سابقہ اہلیہ ماہین غنی اورنیہا راجپوت کی انسٹااسٹوریزسوشل میڈیا زیرگردش رہیں۔ انسٹالائیو سیشن کے دوران ماہین غنی نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماڈلز کا شادی شدہ مردوں سے شادی کا رحجان بڑھتا جارہا ہے امید ہے کہ اس میں تبدیلی آئے گی۔ خوش قسمتی سے میری طلاق ہوگئی ہے توخواہش ہے کہ وہ سکون اور سلامتی سے رہیں۔بعد ازاں نیہا نے بھی ایسے ہی ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ خاموش رہنے والے افراد کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہے۔ حیرت ہے کہ لوگوں کے لیے ماڈل کو گھر تباہ کرنے کی وجہ قراردینا بے حد آسان ہے لیکن ایسے لوگ گھریلو خواتین کو مکمل نظر انداز کردیتے ہیں جو اپنے شوہر کی طویل عرصے تک دوری کے دوران انہیں ہر طرح سے دھوکہ دیتی ہیں اور پھرمرد پر آگے بڑھنے کا الزام عائد کردیتی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...