ایف بی آر کی جانب سے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر وزیراعظم کی مبارکباد

0
185

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں محصولات کی مد میں ایک ہزار 395 ارب روپے حاصل کیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ایف بی آر کے ریونیو میں 38 فیصد اضافہ ہوا جس پر وہ قوم کو مبارک باد دیتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیان جاری کیا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ ٹیکس وصولیوں میں 38.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی سے اگست تک ٹیکس وصولیوں کا ہدف ایک ہزار 211 ارب روپے تھا۔ایف بی آر کے مطابق پہلی سہ ماہی کی ٹیکس وصولیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ایف بی آر 5 ہزار 829 ارب روپے کا ہدف با آ سانی پور ا کر لیگا، صرف ستمبرکے مہینے میں 31.2 فیصد اضافے سے 535 ارب کے محصولات اکٹھے ہوئے۔