اسلام آباد (این این آئی)ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ مسٹر جیپی کو فود خصوصی دورے پر پاکستان پہنچے، ان کی اسپیشل چارٹرڈ پرواز نے وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر اور ان کی ٹیم نے دفترِ خارجہ کے حکام کے ساتھ ڈینش وزیرِ خارجہ جیپی کوفود کا استقبال کیا۔ترجمان کے مطابق معزز مہمان کو اسلام آباد ایئر پورٹ کے B4 ،B5 لائونجز کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے جو انتظامات کیئے گئے ان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان کے مطابق مہمان وزیرِ خارجہ نے انخلاء کے سلسلے میں ایئر پورٹ کے عملے کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ نے افغانستان سے انخلاء کے موقع پر 24 گھنٹے ہنگامی صورتِ حال میں کام کرنے پر ایئر پورٹ پیسنجر سروس (اے پی ایس) کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اس تجربے کے بعد میں اب اسلام آباد ایئر پورٹ کے عملے کو ذاتی طور پر پہچاننے لگا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن کے تعاون اور ایئر پورٹ کے عملے کی انتھک محنت کے بغیر یہ سب کچھ ممکن نہ تھا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...