لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے فریقین کے وکلا دلائل مکمل ہونے کے بعد حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ صوبائی نظر ثانی بورڈ نے 2 جولائی کو نظربندی میں توسیع کے لیے حکومتی درخواست مسترد کر دی تھی۔صوبائی نظر ثانی بور ایم پی او کے تحت نظر بندی میں توسیع کی درخواست خارج کی تھی، توسیع نہ ہونے پر سعد رضوی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 10 جولائی کو دوبارہ نظر بند کر دیا گیا تھا۔