اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کو تیز تر سماجی و اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ جمعہ کو یہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر وقار احمد ملک نے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ ملک کو تیز تر سماجی و اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، ہائبرڈ تعلیم کے حجم میں اضافہ ملک میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند پیشہ ور افراد کی تعداد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا، یونیورسٹی انتظامیہ ایچ ای سی کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور خصوصی طلباء کی فلاح و بہبود کی پالیسیوں کو نافذ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ نئی پالیسی میں خصوصی طلباء کیلئے ٹیوشن فیس ، ہاسٹل فیس اور یوٹیلیٹی فیس معاف کر دی گئی ، یونیورسٹی ہائبرڈ اور ورچوئل ایجوکیشن کو فروغ دینے اور معیاری گریجویٹس پیدا کرنے کیلئے حکمت عملی اور وڑن پر نظر ثانی کرے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ، پاکستان کو مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ جیسی ابھرتی ٹیکنالوجیز اپنانے کی ضرورت ہے۔صدر ایف یو آئی نے اجلاس کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا ۔ بتایاگیاکہ یونیورسٹی تعلیم ، تحقیق اور جدت میں مہارت کے ذریعے انسانی وسائل کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے، 2015ـ2020 کے دوران 8960 طلباء یونیورسٹی سے مختلف ڈگری پروگراموں میں فارغ التحصیل ہوئے ، فاؤنڈیشن یونیورسٹی پی ایچ ڈی گریجویٹس کی تعداد بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے ،یونیورسٹی انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مستحق طلباء کو میرٹ وظائف ، ضرورت پر مبنی مالی مدد اور فیس میں چھوٹ فراہم کر رہی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...