ہریانہ (این این آئی) بھارت میں نریندر مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک بدستور زوروں پر ہے ۔دھان کی خریداری کے حوالے سے پنجاب اور ہریانہ میں ہنگامہ ہور ہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہریانہ میں کسانوں کا احتجاج حکومت پر بھاری پڑ رہا ہے۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جب چوٹالہ جھجر کے علاقے میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو کسانوں نے زبردست ہنگامہ کیا ۔ انہوںنے بیر یکیڈ توڑ ڈالی اور پروگرام میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ پولیس نے انہیں منشتر کرنے کیلئے پانی کی بوچھاڑ کی۔ ایک کسان نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب کسانوں کی فصل بارش کی وجہ سے برباد ہو گئی ہے نائب وزیر اعلیٰ کسانوں سے ملنے کے بجائے یہاں تقریب میں پہنچے ہیں۔ ممبئی سے شائع ہونے والے اردو روزنامے ”اردو ٹائمز ‘ ‘ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ ریاست ہریانہ کے ضلع ریواڑی میں بھی کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کے پتلے نذر آتش کی۔ہریانہ میں کسان فیصلوں کی خرید میں تاخیر پر سخت طیش میں ہیں ، کسان رہنما گرنام سنگھ چڈھونی نے ہریانہ کی منوہر لال کھٹر حکومت کو وارنگ دے رکھی تھی کہ اگر 2اکتوبر تک فصلوں کی خریداری شروع نہ ہوئی تو وہ ان کے گھر کا کتا بھی باہر نہیں نکلنے دیں گے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...