اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی ،وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں پارلیمان اور میڈیا کی زبان بندی ہو اور آئین کو ردی کا ٹکرا سمجھا جائے ،وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں ملک کا وزیراعظم فیک نیوز کی انڈسڑی چلاتا ہو اور اپنے مافیا کی خود سرپرستی کرتا ہو ۔ انہوںنے کہاکہ بد قسمتی یہ ہے کہ ہر طبقے سے آپ نے نوکریاں چھین لیں اور پچاس لاکھ لوگ بے روزگار کر دئیے ،عمران صاحب تین سال بعد جب لوگ پچاس لاکھ گھر مانگ رہے ہیں تو بنکوں کی ٹریننگ یاد آ گئی ،عمران صاحب حکومت میں آنے کے لئے آپ نے قوم کو فیک منصوبوں کا چورن بیچا ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز نہیں بلکہ عمران صاحب اب آپ کی سیاست اور حکومت نواز شریف کے نواسے کے خلاف فیک نیوز کی مرہون منت ہے،عمران صاحب آج کی تقریر میں پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے وزراء کا استعفیٰ قوم کو دیتے۔انہوںنے کہاکہ آج اپنی نیازی لمیٹڈ آف شور کمپنی، وزرا اور اے ٹی ایمز کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے آغاز کرتے،جس بھی وزیر اور اے ٹی ایم کی تحقیقات کرائیں گے، کھرا نیازی سروسز لمیٹڈ اور عمران صاحب کی طرف ہی جائے گا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...