اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ارجنٹینا کے مابین گذشتہ 70 سالوں میں دو طرفہ تعلقات وسعت پذیر ہونے جو باہمی اعتماد ، احترام اور تعاون کا مظہر ہیں، ہماری پارلیمان میں پاکستان، ارجنٹینا فرینڈشپ گروپس کی موجودگی دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کے استحکام کی علامت ہے۔پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین 70 سالہ سفارتی تعلقات کی تکمیل پر شجر کاری کی تقریب منعقد ہوئی،پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان سفارتی تعلقات کی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ارجنٹائن کے سفیر لیپولڈو فرانسسکو ساہورس نے اسلام آباد کے ارجنٹینا پارک میں منعقدہ تقریب میں یادگاری پودے لگائے،تقریب میں وفاقی وزیر سید فخر امام، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل، و دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور ارجنٹینا کے مابین گذشتہ 70 سالوں میں دو طرفہ تعلقات وسعت پذیر ہونے جو باہمی اعتماد ، احترام اور تعاون کا مظہر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کا کردار انتہائی اہم ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ کمیشن موجود ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 20 مئی 2021 کو منعقد ہونے والی ہماری آخری میٹنگ کے دوران ،ہم نے زراعت ، دواسازی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا تاکہ مستقبل میں تجارتی اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے، ایک مشترکہ کاروباری کونسل بھی بزنس ٹو بزنس انٹریکشن بڑھانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت باقاعدگی سے ہوتی ہے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...