کراچی(این این آئی)عظیم فنکار عمر شریف کی خدمات کے اعتراف میں سندھ حکومت نے شہید ملت روڈ پر بنائے گئے انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کر دیاہے۔بلدیہ عظمی کراچی نے انڈر پاس کو عمر شریف کے نام پر منسوب کرنیکی قرار داد منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی اہم ترین شاہراہ شہید ملت روڈ پر ایک سال پہلے بنائے گئے حیدر علی انڈر پاس کو عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی مرتضی وہاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے مطابق عمر شریف بہترین شخصیت کے مالک اور بڑے فنکار تھے۔منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اس کے روٹ پر پیڈسٹرین برج کی تعمیر فوری محسوس کی گئی تھی شہریوں نے پیڈسٹرین برج بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ شہریوں نے بھی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہیدِ ملت روڈ پر واقع حیدر علی انڈر پاس کو اداکار عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اعلان ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے چند روز قبل عمر شریف کی رہائش گاہ پر کیا تھا۔انڈر پاس کو مرحوم عمر شریف کے نام سے منسوب کرنے کی قرار داد پیر کو منظور کی گئی تھی۔خیال رہے کہ عمر شریف کراچی سے علاج کے لیے امریکا منتقلی کے دوران 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...