اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو آئین شکنوں اور جمہوریت دشمنوں کے خلاف میدان عمل میں نکلیں تھیں۔ جمعہ کو سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے یوم وفات پراپنے پیغام میں کہاکہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے سیاہ دور میں جمہوریت کی شمع روشن رکھی۔ انہوںنے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے قومی جمہوری رہنما کے طور پرتحریک بحالی جمہوریت کی قیادت کی، نیر بخاری نے کہاکہ جمہوریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی نے دی ہیں،انہوںنے کہاکہ ہم آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی عزت و توقیر کے مشن پر قائم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو آئین شکنوں اور جمہوریت دشمنوں کے خلاف میدان عمل میں نکلیں تھیں، بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت پر شبخون نامنظور کا نعرہ بلند رکھا،مادر جمہوریت نے غاصب ٹولے کے خلاف جمہوری قوتوں کو یکجا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو کو دلیرانہ جدوجہد پر مادر جمہوریت کے خطاب سے نوازاگیا
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...