Monday, July 6, 2026
ہومHomeبانی این این آئی حافظ عبدالخالق کی27 ویں برسی، قرآن خوانی میں...

بانی این این آئی حافظ عبدالخالق کی27 ویں برسی، قرآن خوانی میں سینئر صحافیوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب کی شرکت

اسلام آباد (این این آئی)نامور صحافی اورملک کے ممتاز خبر رساں ادارے نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل( این این آئی) کے بانی ایڈیٹرانچیف حافظ عبدالخالق (مرحوم) کی 27 ویں برسی نہایت سادگی اور احترام کے سا تھ منائی گئی۔

ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ”این این آئی“ کے ہیڈآفس اسلام آباداور بیورو آفسز میں ہوئی جس میں ادارے کے سٹاف ، سینئر صحافیوں اورمرحوم کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ مرحوم نے 1992ءمیں ”این این آئی “کی بنیاد رکھی اورچند ہی برسوں میں اپنی شبانہ روز محنت اور لگن سے اسے عالمی سطح کے ادارے کی حیثیت دے دی۔این این آئی نیوز ایجنسی ملک بھر کے اخبارات وٹی وی چینلز کے علاوہ بیرون ملک بھی میڈیا سے متعلقہ اداروں کو اپنی سروسز فراہم کر رہی ہے۔

Related News

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Popular

Comments