عرب اتحاد نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی بارود سے لدی تین کشتیاں تباہ کردیں

0
243

ریاض(این این آئی)عرب اتحاد نے بحیرہ احمرمیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کی بموں سے لدی تین کشتیاں تباہ کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے آبنائے باب المندب میں جہازرانی اور عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ان کوششوں کے نتیجے میں آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر کے جنوب میں آبی گذرگاہوں کے تحفظ میں مدد ملی ۔دریں اثنا اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہانس گرنڈبرگ نے جنگ زدہ ملک میں استحکام اور ریاستی اداروں کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے الریاض سمجھوتے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زوردیا ۔انھوں نے کہا کہ تنازع کے مشمولہ سیاسی حل کے لیے لائحہ عمل تبدیل کرنے اور مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس تنازع کا مکمل طور پر خاتمہ ہوسکے، جنگ سے بحال اور ترقی کرسکے۔