پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں،ویرنن فلینڈر

0
295

لاہور (این این آئی) باؤلنگ کنسلٹنٹ قومی کرکٹ ٹیم ویرنن فلینڈر نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ پی سی بی کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق اپنے تجربے کی روشنی میں ان نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی کوشش کروں گا۔ انگلش صحافی لارنس بوتھ نے کہاکہ انگلینڈ کو چاہیے کہ اب 2022 میں پاکستان کا دورہ مکمل کرے،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعلقات دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔معروف کمنٹیٹرمائیک ہیزمن نے کہاکہ عموماً اس طرح کے ٹورنامنٹس میں ٹیمیں رن ریٹ کا خیال نہیں رکھتی مگر نیشنل ٹی ٹونٹی میں تمام کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آغاز سے رن ریٹ ذہن میں رکھ کر کرکٹ کھیل رہے جو بہت اچھا ہے،ٹورنامنٹ میں میری پسندیدہ ٹیمیں سینٹرل پنجاب اور کے پی ہیں ۔کپتان پاکستان شاہینز سعود شکیل نے کہاکہ پاکستان شاہینز کے تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے ،بطور کپتان یہ میرے لیے ایک نیا چیلنج ہے، جسے پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔چیف میڈیکل آفیسر پی سی بی ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہاکہ فٹنس کیلئے ڈائیٹ اور ورزش سے زیادہ ان میں تسلسل لانا لازمی ہوتا۔ہیڈ آف ویمنز کرکٹ پی سی بی تانیہ ملک نے کہاکہ ہمارا انٹرنیشنل شیڈول بہت مصروف ہے ،میرا ہدف اپنا ڈومیسٹک شیڈول بھی مصروف بنانا ہوگا،یہ کرلیا تو ہماری خواتین کرکٹ بہت ترقی کرے گی۔