اسد قیصر اور قاسم خان سوری کا بلوچستان زلزلے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار

0
303

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بلوچستان زلزلے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور کہاکہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ زخموں کو بہترین طبی سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اللہ تعالیٰ سے زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلند کرے۔