پاکستان ہمیشہ سے امن کے ساتھ اور دہشت گردی کیخلاف فر نٹ لائن پر کام کر رہا ہے،گور نر پنجاب

0
364

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عوام کے دل ہمیشہ سے ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہر محاذ پر دونوں ممالک ایک دوسرے کیساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوتے ہیں ، پاکستان ہمیشہ سے امن کے ساتھ اور دہشت گردی کیخلاف فر نٹ لائن پر کام کر رہا ہے،افغانستان میں امن کے لیے بھی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تاریخی کردار ادا کیا ہے،دنیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو حل کر نا لازم ہوچکا ہے ۔گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے بعد اورسیز پاکستانیوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ عمرہ کی ادائیگی کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور دیگر نے پاکستان کی ترقی ‘امن و استحکام’کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے خصوصی طور پر دعا ئیں بھی کیں ہیں ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں اور سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے سعودی حکومت نے جو تاریخی اقدامات کیے ہیں اس پر بھی ہم سعودی حکومت کا شکر یہ اداکرتے ہیں سعودی عرب اور پاکستان کے اس وقت بھی مثالی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہر محاذ پر ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے دل بھی ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف کی حکومت نے اپنی کامیاب پالیسوں کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے اور پاکستان کی معاشی میدان میں ترقی کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے مگر ابھی بھی پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامناہے جن سے نمٹنے کے لیے حکومت اداروں کی مضبوطی کو یقینی بنا رہی ہے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا اور ملک کو در پیش چیلنجز سے نمٹنا جاسکتا ہے