نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ منسوخ ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو سخت خط لکھ دیا

0
465

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیریز کیلئے آئی سی سی کو سخت خط لکھ دیاجس میں کہاگیاہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نہیں آئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کیوں گئی ؟ ری شیڈول کریں ،ایسا نہیں ہوسکتا کوئی آئے اپنا کام نکال کر پھر ہمیں ردی کی ٹوکری میں ڈال جائے ۔جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بتایاکہ چیئرمین آئی سی سی کونیوزی لینڈ اور انگلینڈ سیریز کیلئے بہت سخت خط لکھا ہے ،میں نے لکھا کہ یہ کیوں گئے۔انگلینڈ نے لکھا ہے کہ وہ ری شیڈول کریں گے۔انہوںن کہاکہ وائٹ ایلیفینٹ ڈیوائڈ ہو گیا ہے،ایسے تو کرکٹ نہیں چل سکتی۔رمیز راجہ نے کہاکہ ہماری تاریخ ہے کرکٹ کی،ایسے تو نہیں کہ کوئی آئے اپنا کام نکال کر پھر ہمیں ردی کی ٹوکری میں ڈال جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کے دوران سب کی مدد کی لیکن پاکستان کی مدد کو کوئی نہ آیا۔رمیز راجہ کے مطابق انٹرنیشنل سکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان کی سکیورٹی بہترین ہے، اتنا سنگین خطرہ نہیں تھا جس پر نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر دیا، پاکستان کی غلطی نہیں ہے تو ہم کیوں احساس کمتری میں پڑ جائیں۔انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کے چیئرمین نے کہا کہ کھلاڑی ڈرگئے ہیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو کہا کہ 4 روز میں اسٹیڈیم کے اندر ہوٹل کی سہولت دیکر دورہ مکمل کروا دیں گے لیکن انہوں نے انکار کر دیا