اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاناما ، پیراڈائز اور اب پینڈور پیپرز نے لوٹی ہوئی دولت کی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے والی ہزاروں آف شور کمپنیوں کی تصدیق کی ہے، پاکستان سے منسلک 700 کی غیر قانونی اور پیسے کے ذرائع کی تحقیقات ہونی چاہیے، لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جائے۔ لیکن ان ٹیکس پناہ گاہوں کا کیا کریں؟۔ اپنے بیان میں صدر نے کہاکہ ایک صدی سے زائد عرصے سے مغرب کے زیر سایہ ٹیکس پناہ گاہوں میں لوٹی ہوئی دولت چھپانے کی ایک طویل تاریخ ہے ، یہ دولت ستائے ہوئے یہودیوں اور میرے ملک سمیت دیگر ممالک سے ہتھیائی گئی، کھربوں ڈالر کی اس پیچیدہ اسکیم کا انداز اور طریقہ کار بالکل ایسٹ انڈیا کمپنی کی لوٹ مار جیسا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنی دولت باہر جانے سے روکنے کیلئے نظام بہتر کر رہا ہے،FATF نے اس میں ہماری مدد کی، ہماری دولت وصول کرنے والے ممالک نے لمبے عرصے تک دنیا کے غریبوں کے استحصال سے خود کو امیر کیا۔ انہوںنے کہاکہ سکندر اور قزاق کے درمیان مکالمے میں، علامہ اقبال کے نزدیک، چھوٹے، بڑے لٹیرے ایک جیسے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...