کراچی (این این آئی) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں پولیو سے بچاؤ کی سات روزہ مہم کا آغاز کر دیا۔
تقریب قومی ادارہ برائے امراضِ اطفال میں منعقد کی گئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ کراچی کی تمام 201 یوسیز میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی۔محکمہ صحت کے مطابق پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 7 ہزار 853 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

