دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کو 2021 میں دنیا کے 10 بہترین شہروں میں سے پانچویں بہترین شہر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویب سائٹ بیسٹ سٹیزکی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناقابل فراموش تجربات، عرب ثقافت اور لگژری زندگی کے حامل دبئی پر کرونا وبا کے اثرات مندمل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت اور دنیا کے سب سے مصروف ترین شاپنگ مال کے حامل شہر کی حیثیت سے دبئی دنیا کے سب سے منفرد شہروں میں سے ایک ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شہر میں 2010 کی دہائی کے دوران ایک نئی جدت دیکھنے کو ملی ہے، یہ شہر امیر ترین اماراتیوں کے گڑھ سے بدل کر بین الاقوامی سیاحت اور تجارت کے مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ سے دبئی میں سب سے زیادہ تارکین وطن موجود ہیں ۔اس لسٹ میں دس بہترین شہروں میں لندن،پیرس، نیویارک، ماسکو، دبئی، ٹوکیو، سنگاپور، لاس اینجلس، بارسلونا اور میڈریڈشامل ہیں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...