اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک مرتبہ پھرتمام پرانے اور نئے ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور آخری تاریخ 15 اکتوبر 2021 کا انتظار کئے بغیر اپنے گوشوارے داخل کروالیں تا کہ آخری دنوں میں سسٹم پر پڑنے والے دبا کے نتیجہ میں پیش آنے والی مشکلات سے بچ سکیں۔ ایف بی آر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آئی ٹی سسٹم کی استعداد میں بہتری لائی گئی ہے جس کی وجہ سےآئرس سسٹم چوبیس گھنٹے نہایت روانی سے چل رہا ہے۔جمعرات کویہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آرنے کہاہے کہ ایف بی آر ٹیکس گزاروں کے مسائل کے حل اور ان کو سہولیات دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔ 15 اکتوبر 2021 تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ بھی ٹیکس گزاروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔یہاںیہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تاریخ میں توسیع آئی ٹی نظام میں دبا کی بنا پر دی گئی ہے اب جبکہ اس تکنیکی مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے اس لئے15اکتوبر کے بعد مزید تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...