اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں دھدوچہ ڈیم کی تعمیر کیلئے اضافی زمین کی خریداری سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت نے زمین کی خریداری سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔جمعہ کو جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہاگیاکہ مختلف مشکلات کی وجہ سے ڈیم کی تعمیر کا آغاز تاحال نہیں ہوسکا،زمین مالکان کی مقدمہ بازی اور ڈیم کی تعمیر کی نوعیت مشکلات میں شامل ہیں۔رپورٹ میں کہاگیاکہ ڈیم کے قریب کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی لگا دی گئی ہے،گردونواح کی زمینوں کے مالکان کو کو تعمیرات سے روکنے کے نوٹس جاری کر دئیے گئے،ڈیم کیلئے اضافی زمین حاصل کرنے کیلئے 1773 ملین روپے فراہم کر دیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے رپورٹ کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ بعد ازاںکیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...