اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹریش نے جمعرات کو صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور گرد ونواح میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کی اس صورت حال سے نمٹنے میں ہر طرح مدد کے لیے تیار ہے۔نیواقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ میں ان کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ہم جانبحق ہونے والوں کے لیے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں ، جیسا کہ ہم نے کہا ہے کہ ہم حکام کو بتا چکے ہیں ، ہم مدد کے لیے تیار ہیں۔اے پی پی کے نمائندے کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ہم پاکستان کے قومی اور صوبائی حکام سے رابطے میں ہیں ، اس وقت ایسا نہیں لگتا ، وہ کسی بین الاقوامی مدد کی درخواست کر رہے ہیں ، لیکن ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کے پاس ایک مثر ایمرجنسی ڈیزاسٹر سسٹم موجود ہے
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...