کوئٹہ/ راولپنڈی(این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں تباہ کن زلزلے اور اس کے نقصانات کے ازالے کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو زلزلہ متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں تعینات فوجیوں کو سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی جوان زلزلہ زدگان کی مشکلات میں کمی کیلئے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششیں تیز کریں، زلزلہ سے متاثرہ آبادی کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں انتظامیہ کی مدد کی جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...