میر پور /مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے کو 16 سال مکمل ہو گئے، اس موقع پرمختلف شہروں میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔زلزلے میں جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔آزاد کشمیر بھر میں 8 بج کر 52 منٹ پر 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔مظفر آباد میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں وزیرِ اعظم سردار عبدالقیوم اپنی کابینہ سمیت شریک ہوئے جنہوں نے شہدائے زلزلہ کی یاد گار پر پھول نچھاور کیئے۔اس موقع پر انہوں نے خطاب میں کہا کہ 8 اکتوبر کے زلزلے میں امداد اور تعاون پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان خراجِ تحسین کی مستحق ہیں۔وزیرِ اعظم سردار عبدالقیوم نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے مدد کو پہنچنے والی تنظیموں اور ممالک کے شکر گزار ہیں۔میر پور میں بھی زلزلے کے شہداء کیلئے دعائیں، تقریبات اور واک کا اہتمام کیا گیا۔دھیر کوٹ، بھمبر، باغ، کوٹلی اور راولہ کوٹ میں بھی دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں اور زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے زلزلے کے باعث بڑی تعداد میں جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...