نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے کہا ہے کہ پانی کی کمی عالمی سطح پر ایک اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے کہا کہ کے مطابق 5 ارب افراد 2050 میں پانی کی مزید کمی کا سامنا کریں گے۔ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ پانی سے متعلقہ قدرتی آفات جیسے سیلاب، طوفانی بارش اور خشک سالی فوڈ سیکورٹی جیسے مسائل میں شدت پیدا کرسکتی ہے۔