نیویارک(این این آئی)ایک ہی ہفتے میں دوسری بار سروسز متاثر ہونے پر فیس بک نے شکایات موصول ہونے پر صارفین سے معذرت کرلی۔میڈیاررپورٹس کے مطابق فیس بک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کنفیگریشن تبدیلی نے عالمی سطح پر صارفین کو متاثر کیا ہے جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔بعد ازاں کمپنی نے تقریبا تین گھنٹے بعد جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنے والوں کیلئے ہمیں افسوس ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک دوسرے سے رابطے کیلئے ہم پر انحصار کرتے ہیں۔یہ بھی کہا گیا کہ آپ کے صبر کا شکریہ ، اب ہم نے مسئلہ حل کرلیا ہے۔دیگر سروسز، میسنجر اور انسٹاگرام نے بھی اسی حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب رات گیارہ بجے کے قریب دنیا بھر میں کچھ صارفین کیلئے انسٹاگرام اور فیس بک کی سروسز متاثر ہوئی تھیں جو تقریبا 3 گھنٹے بعد فعال ہوئیں۔
مقبول خبریں
حق اورسچ کی آواز اْٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے’...
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی آواز اٹھانے والیصحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا...
صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی صحافت کا تحفظ ممکن نہیں’ یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(این این آئی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ کیے بغیر آزادی صحافت کا تحفظ...
یف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے۔وفاقی...
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لاہور(این این آئی) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 23 نومبر...
ظہیر عباس پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بن گئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیجنڈ بیٹر ظہیر عباس کو شامل کرلیا گیا...