اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف پہ اب الزام لگا کر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دئیے ہوئے این آر او سے نہیں ہٹا سکتے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بیانات اور ٹوئٹس کے زریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہو گیا ،عمران خان کے پاس جو ثبوت تھے وہ این سے بھیج دئیے تھے جہاں سے زور دار طمانچہ پڑا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لندن کورٹ ، سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور این سی اے کے طماچے کی گونج پوری دنیا نے سْنی ہے ،شہباز شریف کو صادق اور امین سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ ، نیشنل کرائم ایجنسی، لندن کورٹ نے سرٹیفکیٹ دیا ہے،عمران صاحب اور ان کی چور کابینہ کی “ضمانت” کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں ،ان چوریوں اور ڈاکوں کی تفصیل عوام کو بتائیں جو عمران صاحب کی سرپرستی میں تین سال سے جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 800 ارب کی چینی، 600 ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 126 ارب کی بی آر ٹی، 500 ارب سے زائد ادویات سمیت ہزاروں ارب کی ڈکیتی پر چور عمران صاحب اینڈ مافیا کا یوم حساب قریب ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چوروں اور مافیا کو این آر او دے کر عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں،بیان، ٹوئٹیں، الزام لگانے کا وقت اب ختم ہو گیا ہے، یہ تماشا ختم ہوگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ٹوئٹ کریں اب آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری اور این آر او جو دیا ہے، اس پر تفصیلات عوام کو بتائیں،ضمانت کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، عمران صاحب، ان کے اے ٹی ایمز اور مافیاز کے اکاؤنٹس کی تفصیل عوام کو دکھائیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو پتہ چلنا چاہئے کہ تین سال میں عمران صاحب اور ان کے اے ٹی ایمز نے کتنے اکاؤنٹس بھرے ،ابھی کچھ سکینڈلز سامنے آئے ہیں، عوام کے سامنے اصل ہوشربا کرپشن کی داستان آنا ابھی باقی ہیں، عمران صاحب اور ان کے اے ٹی ایمز کی ہزاروں ارب کے سکینڈل اور کرپشن کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...