نئی دہلی (این این آئی)بھارتی بزنس ٹائیکون رتن ٹاٹا نے بھارت کی قومی ائیرلائن ائیر انڈیاکو 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز میں حکومت سے خرید لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے اپنی قومی ائیرلائن ائیر انڈیا بھارتی بزنس گروپ ٹاٹا کو 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز (4 کھرب 9 ارب پاکستانی روپے سے زائد)میں فروخت کر دی۔بھارتی پرائیویٹائزیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ٹوہن کانٹا پانڈے کا کہنا تھا کہ ائیرلائن کی فروخت کا عمل رواں سال دسمبر کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 9.5 ارب ڈالرز کے خسارے کی وجہ سے بھارتی حکومت برسوں سے ائیر لائن کو بیچنے کی کوشش کر رہی تھی۔واضح رہے کہ 1953 میں بھارتی حکومت کے کنٹرول سے قبل ٹاٹا گروپ نے ہی 1932 میں ائیر انڈیا کی بنیاد رکھی تھی۔اس کے علاوہ ٹاٹا گروپ پہلے ہی بھارت میں 2 ائیرلائنز چلا رہا ہے جس میں وستارا اور ائیر ایشیا انڈیا شامل ہیں۔ائیرانڈیا کو خریدنے کے بعد ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا نے ویلکم بیک ائیر انڈیا کا ٹوئٹ کیا۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...