اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے لیے فئیر ٹرائل یقینی بنانا بھی اہم مرحلہ ہے ، مناسب ہے بھارت کو ایک اور موقع دیا جائے اگر پروسیڈنگ سے متعلق کوئی اعتراض ہو تو بھارت عدالت کے سامنے رکھے۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی تین رکنی بنچ نے حکم نامہ جاری کیا۔کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی وزارت قانون کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پانچ مئی کے عدالتی حکم کے تناظر میں حکومت نے 28 جون کو بھارت کو خط لکھا کوئی جواب نہیں آیا،عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر اس وقت ہی مکمل عمل ہو سکتا ہے جب بھارت عدالت کیmeaningful assistantce کرے ۔ عدالت نے کہاکہ عدالت کے مدنظر ہے بھارت کی طرف سے عدالتی معاونت بھارت کی خود مختاری کو متاثر نہیں کرے گی، کلبھوشن یادیو کے لیے فئیر ٹرائل یقینی بنانا بھی اہم مرحلہ ہے ۔ عدالت نے کہاکہ مناسب ہے بھارت کو ایک اور موقع دیا جائے اگر پروسیڈنگ سے متعلق کوئی اعتراض ہو تو بھارت عدالت کے سامنے رکھے،رجسٹرار ہائی کورٹ کیس کو آئندہ کے لیے نو دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کریں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...