اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی حمایت کی درخواست پر ان سے معذرت کر لی ہے،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانافضل الرحمان کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔بلوچستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر جے یو آئی کا ردعمل سامنے آگیا جس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف )اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی ۔مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمن کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ 3 سال تک وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپوزیشن سمیت اپنے اتحادیوں سے بھی غیر مناسب رویہ اپنائے رکھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...