اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد چل بسے ،955نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،پاکستان ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 955 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 29 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 222 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 14فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 87 مریض انتقال کر چکے ہیں ، اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 188 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 352 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 85 ہزار 749 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 557 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 98 لاکھ 27 ہزار 48 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 52 ہزار 572 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 8 کروڑ 97 لاکھ 19 ہزار 686 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار 61 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 62 ہزار 295 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 480 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 35 ہزار 512 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 770 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 584 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 632 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 58 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 931 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 326 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 739 مریض وفات پا چکے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...