اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں منظور کردہ قرارداد میں بد ترین مہنگائی ، معیشت کی تباہی ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، مریم نواز کے ساتھ کراچی واقعہ اور شہباز شریف کی گرفتاری کی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیپٹن صدر کے خلاف پرچے کا اندراج اور پولیس کارروائی کرانا کھلی ریاستی دہشت گردی اور آئین وقانون کا قتل ہے،واقعہ پر مریم نواز سمیت قوم کی بہنوں ، بیٹیوں اور مائوں سے معافی مانگی جائے ،موجودہ صورتحال میں سلیکٹڈ حکومت کا جاری رہنا ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ، نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کی بحالی، آئین، قانون اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے پی ڈی ایم کی تاریخی جدوجہد کی کامیابی میں اپنے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل پارلیمانی پارٹی کا یہ اجلاس ملک میں بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی، بجلی، گیس، خوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...