اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سینیٹر مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دو جلسوں سے حکمران خوفزدہ ہوگئے، کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہوگا، کچھ ہواتو ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوگی، کراچی واقعے پر وفاق کی تحقیقات تسلیم نہیں کرینگے، دسمبر تک حکومت کو چلتا کرینگے، وزیراعظم اسمبلیوں کو تحلیل کریں یا استعفیٰ دیں بصورت دیگر حزب اختلاف دیگر آپشن استعمال کرے گی۔جمعہ ک پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری نے کہا کہ کوئٹہ کا جلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا، اپوزیشن جلسوں میں کچھ ہوا تو ذمہ داری وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت پر عائد ہوگی