مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے مسجد اقصی کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیت المقدس میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا کہ قابض ائیلی پولیس کا الشیخ عکرمہ کے گھر پرچھاپہ اور ان کی گرفتاری قابض پولیس کی غنڈہ گردی کی کھلی سازش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الشیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری بیت المقدس کی نمائندہ شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنے، مسجد اقصی کے نمازیوں اور مرابطین کو خوف زدہ کرنے اور مسجد اقصی کے حوالیسے قابض صہیونی ریاست کے مذموم اور ناپاک عزائم کو آگے بڑھانے کے مکروہ حربوں کا حصہ ہے۔ ترجمان نے فلسطینی قوم سے ممتاز عالم دین اور مسجد اقصی کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کی گرفتاری کے خلاف اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر زور دیا۔