سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں پیر کے روز دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع بانڈی پور کے علاقے شاہ گنڈ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے کھاگنڈ میںمحاصرے اور تلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران شہیدکیا جن میں سے ایک کی شناخت امتیاز احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ فوجیوں نے بانڈی پورہ اور اسلام آباد اضلاع میں تلاشی کارروائیوں کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا۔کھاگنڈ میں آپریشن کے دوران بھارتی پولیس کا ایک اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...