دبئی (این این آئی)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلر ڈائس نے کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلر ڈائس نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان آئی سی سی کا فل ممبر ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کھیلے گی۔ایلر ڈائس نے کہا کہ اگست میں افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں رہا، آئی سی سی کا بنیادی کام ممبر بورڈ کے ذریعے اس ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد معاملات کیسے چلائے جائیں گے اس سے متعلق آئی سی سی کی گہری نظر ہے اور اگلی بورڈ میٹنگ میں اس معاملے پر بات بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...