لاہور( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ، رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر پرویز ملک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ آج( منگل) صبح دس بجے ادا کی جائے گی، پرویز ملک کے انتقال کے سوگ میں پنجاب کاتنظیمی اجلاس ملتوی کر دیا گیا جبکہ لاہور تنظیم کی سر گرمیاں بھی معطل کر دی گئیں،مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف ، صدر شہباز شریف ،مرکزی نائب صدر شاہدخاقان عباسی ،سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،نائب صدر مریم نواز ، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ،پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان، جنرل سیکرٹری اویس لغاری اوردیگر نے پرویز ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی ایک وفاداراورمخلص رہنما سے محروم ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کوگزشتہ روزدل کا دورہ پڑاجس پر انہیں نجی ہسپتال لے جایا گیا مگروہ جانبر نہ ہو سکے ۔ پرویز ملک طویل عرصہ سے علیل تھے اور اسی بناء پر انہوں نے لاہور کی ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت بھی کی تھی تاہم قیادت کی ہدایت پر وہ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ پرویز ملک کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے عزیز وا قارب ،مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورکارکنان ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ،رہائشگاہ پہنچنے والے کارکنان دہاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ کارکنا ن کا کہنا تھاکہ پرویز ملک صرف لاہور کے صدر ہی نہیں بلکہ ہمارے لئے والد کی طرح تھے اور ان کے انتقال سے ہم یتیم ہو گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پرویز ملک 18 نومبر 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوںنے ابتدائی تعلیم کے بعد آسٹن یونیورسٹی برطانیہ سے بی ایس سی انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔ پرویز ملک پانچ مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ پرویز ملک 1997 سے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اب بھی رکن قومی اسمبلی تھے۔ پرویز ملک پرویز کا شمار مسلم لیگ (ن) کے جانثار اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔پرویز ملک لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بھی صدر رہے۔انہوںنے پارٹی صدر کی ہدایت پر ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا بھی انتظام کر رکھا تھا۔بتایا گیا ہے کہ پرویز ملک کی صاحبزادی کی بیرون ملک سے واپسی پر ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ پرویز ملک کی نماز جنازہ کے لئے آج منگل صبح دس بجے کا وقت مقررکیا گیا ہے جو ان کی رہائشگاہ 142ای گلبرگ تھری سے ملحقہ کرکٹ گرائونڈ میں ادا کی جائے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اورصدر شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک نہایت قابل، وفادار، بہادر، مخلص رہنما اور نہایت اچھے انسان سے محروم ہو گئی ہے،پرویز ملک ایک مخلص بھائی، دوست اور ساتھی تھے، ان کی رحلت بڑا نقصان ہے
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...